سعودی ولی عہد کے 2سابق مشیروں کے وارنٹ جاری
ترکی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے 2سابق مشیروں احمد العسیری اور سعود القحطانی کے وارنٹ جاری کر دیئے۔ترک میڈیا کے مطابق عدالتی دستاویز میں ملزمان کو قتل کا منصوبہ ساز قرار دیا گیا ہے، احمد العسیری جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ تھے جبکہ قحطانی ولی عہد کے اہم مشیر تھے۔سعودی عرب کی جانب سے خاشقجی کے اپنے سفارت خانے میں قتل کا اعتراف سامنے آنے کے بعد دونوں کو برطرف کردیا گیا تھا ۔دوسری جانب امریکی وزیردفاع جم میٹس کا صحافیوں سے گفتگو میںکہناہے کہ جمال خاشقجی کے قتل پر کچھ کہنے سے پہلے مزید شواہد درکار ہیں ۔جم میٹس نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ حقیقت جاننے کےلیے مزید شواہد حاصل کرلیں گے، فی الحال انہیں علم نہیں کہ آگے کیا ہوگا اور کسے قتل کا ذمہ دار قرار دیا جائے گا۔