امریکی فوج کے دو طیارے ری فیو لنگ کے دوران تباہ
امریکی فوجی کے 2 طیارے جاپان کے قریب سمندر میں ری فیولنگ آپریشن کے دوران تباہ ہو گئے۔امریکی حکام کے مطابق تباہ ہونے والے طیاروں میں ایف 18 فائٹر اور سی ون تھرٹی شامل ہیں، دونوں طیاروں نے جنوبی جاپان کے اواکونی ایئر اسٹیشن سے اڑان بھری تھی۔امریکی حکام کا مزید کہنا تھا کہ جب حادثہ ہوا تب دونوں طیارے معمول کی تربیتی پرواز پر تھے، حادثے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق سی ون تھرٹی ٹینکر پر عملے کے 5 اور ایف 18 فائٹر پر 2 ارکان سوار تھے، ایک اہل کار کو بچا لیا گیا جبکہ 6 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔