وزیر اعظم عمران خان اور ڈاکٹر محمد طاہر القادری میں ٹیلیفونک رابطہ
وزیر اعظم عمران خان نے ماڈل ٹاؤن کیس میں ڈاکٹر طاہر القادری کوشفافیت اور انصاف کے تمام تقاضوں کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کروادی۔ وزیر اعظم عمران خان اور ڈاکٹر محمد طاہر القادری میں جمعرات کو ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ماڈل ٹاؤن کیس میں نئی جے آئی ٹی کے قیام کے سلسلے میں حکومت کے کردار پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔بیان کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے ماڈل ٹان کیس میں شفافیت اور انصاف کے تمام تقاضوں کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے.