پاکستان سمیت دنیا بھر میں(انٹرنیشنل سول ایوی ایشن ڈے)ہوابازی کے تحفظ کادن کل منایاجائے گا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں(انٹرنیشنل سول ایوی ایشن ڈے)ہوابازی کے تحفظ کادن7 دسمبر بروز جمعة المبارک کو منایاجائے گا اس دن کومنانے کا مقصد انٹر نیشنل سول ایوی ایشن کی اہمیت کے متعلق شعور بیدار کرنا ہے اقوام متحدہ کے ادارے انٹر نیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے تحت ''ہوا بازی کے تحفظ ''کے لئے بین اقوامی معیار برقرار رکھنے کا ذمہ دار ہے ۔اس روز الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشراورپرنٹ میڈیا فیچر شائع کریں گے۔