وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر بہت محنت کررہے،گناہ ٹیکس کا نفاذ مجھ پر نہیں بیڑی والوں پر ہوتاہے:وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید
وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمدوفاقی وزیرخزانہ کی حمایت میں سامنے آگئے ، وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر بہت محنت کررہے، شوگرملزمافیہ ،اپٹمامافیہ اور دیگر ان کے خلاف پروپیگنڈے کررہے ہیں،ریلوے کوماضی میں انتہائی غیر ذمہ دارانہ منصوبہ بندی کی وجہ سے خسارہ ہوا، گناہ ٹیکس کا نفاذ مجھ پر نہیں بیڑی والوں پر ہوتاہے۔ان خیالات کااظہاروفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمدنے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شیخرشیداحمدنے کہاکہ7دسمبر سے 12 فیصد کرایہ بڑھایاکچھ لوگ حکومت کو ناکام بنانے کی کوشش کررہی ہے اوراس کے لیے حکومت کے ایک شخص کو ٹارگٹ کیاجارہا ہے۔ وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر بہت محنت کررہے مگر شوگرملزاور دیگر ان کے خلاف پروپیگنڈے کررہے ہیں۔شوگر مافیا، اپٹما مافیہ نے ایک آدمی کو ٹارگٹ کیا ہے اس کا نام ہے وزیرخزانہ اسد عمرہے کوئی شک نہیں مہنگائی ہوئی ، کیونکہ ہمیں ان حالات سے گزرنا پڑا جو یہ چور لٹیرے چھوڑ کر گئے۔انہوں نے کہاکہ انکی پالیسی لانگ ٹرم ہیں، گزشتہ دن ریلوے کے 10کروڑ 20لاکھ کے ٹکٹ فروخت ہوئے،100دن میں 2بلین کمایا۔کوئٹہ ٹوتفتان براڈ گیج پر ٹرین چلے گی۔میانوالی ایکسپریس پر سیٹ نہیں مل رہی اب ای ٹکٹنگ 90 دن کی ہوگی. پہلے 20 دن پہلے ٹکٹ بک ہوتی تھی ۔سات دسمبر سے 20 ٹرینوں میں 12 فیصد کرایا بڑھایا 100 ٹرینوں کا کرایہ نہیں بڑھایا. رحمان بابا ٹرین 23 دسمبر سے شروع کر رہے ہیں، کابینہ میں بھی ریلوے کے کرایوں میں اضافے پر بات ہوئی لوکوموٹیو چار خراب ہیں باقی 60 کا بھی یہی حال ہیں، ماضی میں انتہائی غیر ذمہ دارانہ منصوبہ بندی ہوئی ،گناہ ٹیکس کا نفاذ مجھ پر نہیں بیڑی والوں پر ہوتاہے.وزیراعظم صبح سے شام تک آفس ہوتے ہیں.کابینہ میں ردوبدل کا پتہ نہیں، ہم کام کرنے والے لوگ ہیں، چھوٹے بڑھے میاں نہیں دراصل ایک ہی میاں ہیں ،پشاور سے کراچی پاکستان ریلوے کا کرایہ 1350 روپے کر رہے ہیں، پچیس دسمبر کو اپنی پہلی فریٹ ٹرین چلائیں گے ،تئیس دسمبر کو رحمان بابا ٹرین کا افتتاح کریں گے۔