پاکستان اورجرمنی کاسیاسی اورمعاشی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کومزیدفروغ دینے پراتفاق
پاکستان اور جرمنی نے سیاسی اور معاشی شعبوں میں اپنے دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر کے درمیان ملاقا ت کے دوران طے پایا۔ فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی اور عالمی اہمیت کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ جرمنی کے سفیر نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ شاہ محمود قریشی نے جرمنی کی ممتاز کمپنی Volks Wagon کے پاکستان میں کار تیار کرنے کا یونٹ لگانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا
#/S