ڈیرہ غازی خان، سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ہلاک
آج ڈیرہ غازی خان کے علاقے Triborderمیں سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ اس وقت ہوا جب دہشتگردوں نے پاکستان رینجرز کی گشت پر موجود پارٹی پر فائرنگ کی۔دو سیکورٹی اہلکار کرنل ایوب او رسپاہی ریحان فائرنگ کے تبادلے میں زخمی بھی ہوئے۔