قائم مقام چیف الیکشن کمشنرآج عہدے کاحلف اٹھائیں گے
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزچیف کمشنر سردار محمد رضا اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے ہیں جس کے بعدجسٹس الطاف ابراہیم قریشی قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔ الیکشن کمیشن ممبر کے پی کے ارشاد قیصر قائم مقام چیف الیکشن کمشنر سے عہدے کا حلف لیں گے۔ قائم مقام چیف کمشنر کی حلف برداری کی تقریب صبح ساڑھے نو بجے الیکشن کمیشن میں منعقد ہوگی ۔ مستقل چیف کمشنر کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 9 دسمبر کو ہو گا۔
اس وقت الیکشن کمیشن میں اہم کیسسز زیر سماعت ہیں جن میں پی ٹی آئی مبینہ غیر ملکی پارٹی فنڈنگ، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سے متعلق کیسسز زیرسماعت ہیں۔