قومی معاملات پارلیمنٹ میں حل کئے جانے چاہئیں، ندیم افضل چن
وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہاہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ،ایشیائی ترقیاتی بنک، عالمی بنک اور درجہ بندی کے عالمی ادارے موڈیزسمیت مختلف عالمی مالیاتی اداروں نے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کوسراہاہے جسے حزب اختلاف تسلیم کرنے کے لئے تیارنہیں ہے۔ انہوں نے ایک نجی نیوزچینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بری فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع سمیت تمام قومی معاملات پارلیمنٹ میں حل کئے جانے چاہئیں جو اس فورم کی بالادستی کے عین مطابق ہے۔ ندیم افضل چن نے کہاکہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرناحزب اختلاف کا آئینی حق ہے تاہم حکومت کو ایسے کسی بھی اقدام سے کوئی خوف لاحق نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ مسلم لیگ نون کواحتساب کا سامنا کرناپڑرہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کو کسی سے کوئی ذاتی عنادنہیں ہے۔