ایران میں شادی کی تقریب میں دھماکہ ، 13 افراد جاں بحق، متعددزخمی
مغربی ایران کے صو بہ کردستان میں ایک شادی کی تقریب کے دوران اچا نک گیس دھماکے وجہ سے 13 افراد کی موت ہو گئی جبکہ 32 سے زائد دیگر زخمی ہو گئے۔اور شا دی کی خو شی غم میں تبدیل ہو گئی ۔ غیر ملکی میڈیا ذرا ئع کے مطابق صوبہ کردستان کے ڈپٹی گورنر جنرل حسین نے اس افسوس نا ک حا دثے کے بارے میں بتا یا ہے کہ گزشتہ روز اس دھماکے کی وجہ شادی کی تقریب میں شریک ہونے آئے 13 مہمانوں کی موت ہو گئی جبکہ 32 دیگر زخمی ہو گئے۔ جن میں سے متعدد کی حالت نازک بنی ہوئی ہے“۔تمام زخمیوں کو علاج کے لئے
مقا می اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔