بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے:چیئرمین نیب
قومی ا حتساب بیورو کے چیئرمین ریٹائرڈجسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے اور اس لعنت کے خاتمے کےلئے آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔ آج راولپنڈی میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے روشن اورمحفوظ مستقبل کےلئے بدعنوانی کے خاتمے میں نیب کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل بلارکاوٹ جاری رہے گا۔