عمران کو سب سے بڑا خطرہ اپنے کرائے کےترجمانوں سے ہے جو مائنس کرانے کے بعد سب سے پہلے بھاگیں گے:طلال چوہدری
مسلم لیگ (ن)کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ کرائے کے حکومتی ترجمان جتنا مرضی جھوٹ بول لیں سلیکٹڈ وزیر اعظم مائنس ون ہوچکے ہیں۔معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ فردوس باجی اپوزیشن نہیں پورا پاکستان سیلیکٹڈ کو وزیراعظم ماننے کو تیار نہیں ہے۔ ترجمان جتنا جھوٹ بولیں، شور مچائیں سیلیکٹڈ وزیراعظم نے مائنس ون ہونا نہیں بلکے ہو چکا ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ جس وزیراعظم کی نااہلی کی وجہ سے ملکی معیشت ، کاروبار، روزگار اور روٹی بند ہو گئی ہو اس کا مائنس ہونا ہی ملک کے وسیع تر مفاد میں بہتر ہے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کو سب سے بڑا خطرہ اپنے کرائے کے ترجمانوں سے ہے جو مائنس کرانے کے بعد سب سے پہلے بھاگیں گے