مختلف اضلاع میں غذائیت کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کی گئی ہے تاکہ مناسب صحت اور غذائیت کے طریقوں کو فروغ دیا جاسکے:ڈاکٹر ثانیہ نشتر
غربت کے خاتمے سے متعلق وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہاہےکہ مختلف اضلاع میں غذائیت کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کی گئی ہے تاکہ مناسب صحت اور غذائیت کے طریقوں کو فروغ دیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ناقص غذا کے تمام مسائل سے نمٹنے کےلئے خوراک کے نظام پرعمل پیرا ہوکر لوگوں کی غذائیت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ نامناسب اور غیر صحت بخش خوراک نشو و نما میں رکاوٹ کا باعث بنتی ہے اور اہم غذائی اجزا کی کمی وزن، موٹاپے اور غیر معتدی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔