سندھ بھر میں آج یوم ثقافت منایا جا رہا ہے

سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے آج یوم ثقافت منایا جا رہا ہے، اجرک اور سندھی ٹوپی پہن کر سندھی ثقافت سے محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی آج کا دن سندھ کلچرل ڈے کے طور پر منایا جا رہا ہے، اس کی مناسبت سے سندھ کی ہزاروں سال قدیم روایات کے امین سندھ واسی روایتی لباس زیب تن کرتے، اجرک اور ٹوپی سجائے سندھ کی رنگا رنگ دھرتی سے اظہار یکجہتی اور نوجوان نسل کو سندھ کی ثقافت سے روشناس کرانے کے لیے نکلتے ہیں۔ سندھ کے یوم ثقافت کے موقع بھر صوبے بھر میں ریلیوں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے، نوجوانوں کی جانب سے سندھی اجرک ٹوپی پہن کر علاقائی دھنوں پر رقص کیا جا رہا ہے جبکہ ثقافتی رنگوں میں رنگ کر خواتین اور بچے بھی پر جوش نظر آ رہے ہیں