میجر شبیر شریف شہید کی بہادری حب الوطنی کی علامت

پاک فوج کی جانب سے نشان حیدر پانے والے شہید میجر شبیر شریف کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ میجر شبیر شریف شہید کی بہادری حب الوطنی کی علامت ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 65 اور 71 کی جنگوں میں میجر شبیر شریف کی بہادری ہمیں سکھاتی ہے کہ تعداد نہیں بلکہ مشکلات میں ایمان، عقیدت اور جرات قوموں کو فتحیاب کرتی ہے۔