لاہور کے شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے میگا پراجیکٹس شروع کرنے کی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہوریوں کو ریلیف دینے کیلئے میگا پراجیکٹس شروع کرنے کی منظوری دے دی۔ لاہور میں جدید طرز پر 400 بیڈ جنرل، 400 کارڈیالوجی اور 200 بستروں پر مشتمل بلڈ ڈیزیز کا اسپتال بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں مختلف میگا منصوبوں پر کام کرنے کی اصولی منظوری دے دی گئی۔ لاہور کے فیروز روڈ پر ایک ہزار بستروں پر مشتمل جدید اسپتال بنایا جائے گا۔ سات ارب کی لاگت سے اسپتال ارفع کریم انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹاور کے قریب ایل ڈی اے کی اراضی پر بنایا جائے گا۔ اجلاس میں 4 ارب 50 کروڑ روپے لاگت سے ریلوے اسٹیشن سے شیرانوالہ گیٹ تک اوور ہیڈ برج کی بھی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اس منصوبے سے اندرون لاہور کے شہریوں کو بے پناہ سہولت ملے گی