سندھ کابینہ کا اجلاس بدھ کو طلب
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی کابینہ کا اجلاس بدھ کو طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں مون سون بارشوں کے متاثرین کی مالی امداد کابینہ زیربحث آئے گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کا اجلاس نو دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔ اجلاس وزیر اعلی ہاؤس میں ہوگا جس میں مون سون بارشوں کے متاثرین کی مالی امداد زیربحث آئے گی۔ سندھ ریسکیو اینڈ میڈیکل سروسز کیلئے طویل مدتی فنڈز کا اجراء کابینہ اجلاس کا حصہ ہوں گی۔ سندھ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی تشکیل بھی کابینہ اجلاس میں زیربحث آئے گی۔ کابینہ اجلاس میں موٹرسائیکلوں میں ٹریکرکی تنصیب کے حوالے سے سب کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ طویل مدتی لیز پر دی گئی زمینوں کی توثیق سے متعلق سب کمیٹی سفارشات اجلاس میں پیش کرے گی