لاہور جلسہ بھی ہوگا اور عمران خان کرسی بھی چھوڑیں گے، مریم اورنگزیب

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور جلسہ بھی ہوگا اور آپ کرسی بھی چھوڑیں گے۔ آپ کے سیاسی انتقام کی انتہاء نے جیلوں کا خوف ختم کردیا۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے لاہور جلسہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان کو جلسے کے منتظمین اور کرسی لگانے والوں میں شامل ہونے کا مشورہ دے دیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ لاہور جلسہ بھی ہوگا اور آپ کرسی بھی چھوڑیں گے۔ عمران خان سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھ کر ایف آئی آر سے ڈرا رہے ہیں؟ آپ کی غلط فہمی ہے کہ آپ کو ملک کا آٹا، چینی چوری پر این آر او ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ کے سیاسی انتقام کی انتہاء نے جیلوں کا خوف ختم کردیا ہے۔ عمران خان صاحب میری مانیں تو ووٹ چوری کے خلاف آپ بھی 12 دسمبر کو استعفیٰ دے کر مینارِ پاکستان آئیں