پاک فوج کے بہادر سپوت میجر شبیر شریف شہید کا 50واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔
نشان حیدر پانے والے پاک فوج کے بہادر سپوت میجر شبیر شریف شہید کا آج 50واں یوم شہادت منایا جارہا ہے۔ لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں میجر شبیر شریف شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب منعقد کی گئی،تقریب میں ریٹائرڈ فوجی افسران نے شرکت کی۔ چیف آف آرمی اسٹاف اور کمانڈر لاہور کور کی جانب سے میجر شبیر شریف (نشان حیدر)کی قبر پر پھولوں کا گلدستہ رکھا گیا۔ میجر شبیر شریف واحد فوجی افسر ہیں جو نشان حیدر اور ستارہ جرات کا اعزاز رکھتے ہیں،میجر شبیر شریف 1971 کی پاک بھارت جنگ میں شہید ہوئے تھے۔ ادھر پاک فوج کی جانب سے نشان حیدر پانے والے شہید میجر شبیر شریف کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ مادروطن کےجری سپوت میجر شبیر شریف شہیدنشان حیدرکی 50ویں برسی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، میجر شبیر شریف شہید انتہائی بہادر افسرتھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجرشبیرشریف شہیدکی بہادری حب الوطنی کی علامت ہے، 65 اور 71 کی جنگوں میں میجر شبیر شریف کی بہادری ہمیں سکھاتی ہے کہ تعداد نہیں بلکہ مشکلات میں ایمان، عقیدت اور جرات قوموں کو فتحیاب کرتی ہے۔
On his 50th martyrdom anniversary, we pay tribute to Maj Shabbir Sharif Shaheed, NH, a most gallant officer who received SJ in 1965 & NH during 71 War for heroic action @ Sulemanki Sector. His supreme sacrifice reminds us that no cause is nobler than defence of the motherland
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 5, 2021
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ میجرشبیرشریف نے 1965 میں ستارہ جرات اور 71 کی جنگ میں نشان حیدرحاصل کیا، میجر شبیر نے جنگ کے دوران سلیمانکی سیکٹر پر بہادری کےلازوال جوہر دکھائے، عظیم قربانی یاد دلاتی ہے کہ مادر وطن کے دفاع سے بڑھ کر کوئی مقدس فریضہ نہیں۔