انگلینڈ میں دہشتگردی کا خطرہ: ڈربی شہر میں پولیس نے 50 گھر خالی کروالئے۔
انگلینڈ کے شہر ڈربی میں پولیس نےمشتبہ اشیاملنے پر 50 سے زائد گھر خالی کرالئے۔ اس دوران بم اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے King Alfred Street سے ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کی بھاری نفری بھی علاقےمیں موجود ہے۔ رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے لوگوں کو علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ جن لوگوں کو حفاظتی طور پر علاقے سے نکالا گیا ہے انہیں صورتحال کلیئر ہونے پر واپس آنے سے متعلق آگاہ کردیا جائے گا۔