وزیر خارجہ برسلز کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ
وزیر خارجہ یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ اور نائب صدر جوزف بوریل کے ہمراہ چھٹے "پاکستان-ای یو اسٹریٹجک ڈائیلاگ" کی مشترکہ صدارت کریں گے
اسلام آ باد (آئی ا ین پی ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بیلجیئم کی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ صوفی ولیمز کی دعوت پر وفد کے ہمراہ برسلز کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے،برسلز میں اپنے قیام کے دوران وزیر خارجہ یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ اور نائب صدر جوزف بوریل کے ہمراہ چھٹے "پاکستان-ای یو اسٹریٹجک ڈائیلاگ" کی مشترکہ صدارت کریں گے ،جون 2019 میں پاکستان اور یورپی یونین کے مابین اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان پر دستخط ہوئے تھے دستخط ہونے کے بعد یہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا پہلا اجلاس ہوگا،دورے کے دوران وزیر خارجہ نیٹو ہیڈکوارٹر میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ سے ملاقات کریں گے،وزیر خارجہ بیلجیئم کی پارلیمنٹ سے تعلق رکھنے والے یورپی ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ ملاقات اور تبادلہ خیال کریں گے۔وزیر خارجہ کا کہنا ہےگذشتہ چند برسوں کے دوران پاکستان اور بیلجیئم کے مابین دو طرفہ سیاسی، اقتصادی ، تجارتی،ثقافتی ، تعلیمی اور عوامی روابط میں اضافہ ہوا ہے،982 ملین امریکی ڈالر کے تجارتی حجم کے ساتھ بیلجیم یورپی یونین میں پاکستان کا پانچواں بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔جبکہ ہماری دو طرفہ تجارت کا موجودہ حجم 10.883 بلین امریکی ڈالر ہے۔