پی ڈی ایم کا 23مارچ کو اسلام آباد میں مہنگائی مارچ کرنے کا اعلان
پاکستان ڈیموکریٹک مومونٹ (پی ڈی ایم) نے 23 مارچ کو اسلام آباد میں مہنگائی مارچ کرنے کا اعلان کر دیا۔پی ڈی ایم اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 23 مارچ کو ملک بھر سے کارکنان اسلام آباد پہنچیں گے۔ اس سلسلے میں صوبائی سطح پر اجلاس بلائے جائیں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پنجاب میں شہبازشریف اور خیبرپختونخوا میں میں اجلاس کی صدارت کروں گا،مہنگائی مارچ سے متعلق سیمینار کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم سندھ کے اجلاس کی صدارت اویس نورانی اور پی ڈی ایم بلوچستان کے اجلاس کی محمود خان اچکزئی کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ بھی زیرغور آیا ہے، یہ کارڈ کب استعمال کریں گے اس کا فیصلہ وقت پر ہو گا۔