سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی میں واقع نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام دن رات جاری
سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی میں واقع نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام دن رات جاری ہے ,عمارت کھنڈر بن گئی, ہیوی مشینری نسلہ ٹاورکی اوپری منزل پر موجود ہے، عمارت کی تمام گیلریز بھی مکمل طور پر توڑ دی گئی ہیں, اب مرحلہ وار چھتیں توڑی جارہی ہیں ,ٹاور کی 15ویں منزل کی چھتیں اور دیواریں توڑ دی گئی ہیں ,ضلعی انتظامیہ کے مطابق نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام 24 گھنٹے جاری ہے، عمارت کو گرانے کے کام میں 4 سو مزدور حصہ لے رہے ہیں۔