شادی محبت کی ہو یا ارینج، رسک ہی ہوتی ہے: اداکارہ سجل علی
معروف اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ شادی محبت کی ہو یا ارینج دونوں ہی صورتوں میں وہ ایک رسک ہوتی ہے۔اداکارہ نے امریکی شوبز ویب سائٹ ’ڈیڈ لائن‘ سے اپنی آنے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ کی پروموشن کے لیے بات کرتے ہوئے سجل علی نے فلم میں کام کرنے کو معجزہ قرار دیا۔سجل علی نے ویب سائٹ کے ہمراہ فلم کی پروڈیوسر جمائمہ خان اور بولی وڈ اداکارہ شبانہ اعظمی کے ساتھ بات کی اور اپنے کردار سے متعلق بھی بتایا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلم میں میمونہ نامی پاکستانی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو ارینج میرج کرکے برطانیہ منتقل ہوجاتی ہیں، جہاں ان کی زندگی میں مختلف واقعات پیش آتے ہیں۔