انسداد پولیو کے حوالے سے اگلے سال کا ہنگامی پلان تیار کیا جائے : وزیر اعظم کی ہدایت
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت انسداد پولیو ٹاسک فورس کا اہم جائزہ اجلاس وزیر اعظم کا حالیہ رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز پر تشویش کا اظہار یہ ہمارے لئے لمحہء فکریہ ہے کہ پوری دنیا سے پولیو کا خاتمہ ہو چکا ہے لیکن پاکستان اور افغانستان میں یہ وائرس اب بھی موجود ہے : وزیر اعظم انسداد پولیو کے حوالے سے اگلے سال کا ہنگامی پلان تیار کیا جائے : وزیر اعظم کی ہدایت وزیر اعظم کی پولیو وائرس کے حوالے سے ہائے رسک یونین کونسلوں میں ہنگامی بنیادوں پر انٹیگریٹڈ پروگرام شروع کرنے کی ہدایت ہائے رسک علاقوں میں انجیکٹیبل پولیو ویکسین کو معمول کے امیونآیزیشن پروگرام سے منسلک کیا جائے: وزیر اعظم پولیو ویکسینیشن کے حوالے سے نگرانی کا نظام مزید بہتر بنایا جائے اور اس حوالے سے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا جائے : وزیراعظم کی ہدایت آئی پی وی کے حوالے سے ورلڈ بیسٹ پریکٹسزاور تحقیق کی روشنی میں لائحہ عمل تیار کیا جائے: وزیراعظم معمول کے امیونآئیزیشن پروگرام کو فعال کیا جائے: وزیراعظم کی ہدایت پاکستان میں انسداد پولیو کے لئے عالمی برادری اور ترقیاتی شراکت داروں کے کردار کو سراہتے ہیں : وزیر اعظم کآپ 28 کے دوران بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چئیرمیںن بل گیٹس سے ملاقات میں پولیو کے خاتمے میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے : وزیر اعظم علماء، اساتذہ، والدین سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو انسداد پولیو کی آگہی مہم میں شامل کیاجائے : وزیراعظم پولیو ویکسین بچوں کی صحت ، نشونما اور مستقبل کے لیے انتہائی ضروری ہے: وزیراعظم بچوں کے محفوظ اور صحتمند مستقبل کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو انسداد پو لیو مہم میں کردار ادا کرنا چائیے : وزیراعظم انسداد پولیو میں علماء کے اہم کے کردار پر علماء کنونشن کا انعقاد کیا جائے: وزیراعظم وزیراعظم کی انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کی سکیورٹی مزید بہتر اور فول پروف بنانے کی ہدایت ڈیرہ اسماعیل خان کے ہائے رسک زون میں خصوصی پولیو ہیلتھ کیمپس قائم کیے گئے ہیں: اجلاس کو بریفنگ بنوں ،لکی مروت اور ٹانک کی ولنرایبل علاقوں میں کے قریب پولیو ہیلتھ کیمپس قائم کئے جا رہے ہیں : بریفنگ انسداد پولیو کی حالیہ مہمات میں اب تک 44 ملین بچوں کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے : بریفنگ پنجاب, بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر پولیو فری ہیں : بریفنگ جنوبی خیبر پختونخوا کی چند یونین کونسلز پولیو سے زیادہ متاثرہ ہیں : بریفنگ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی کے عمل میں پشاور نوشہرہ اور چمن کے ریپیٹری ایشن مراکز میں پولیو ٹیمز خدمات انجام دے رہی ہیں : بریفنگ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت انسداد پولیو ٹاسک فورس کا اہم جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں نگران وفاقی وزیرِ صحت ڈاکٹر ندیم جان، نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ نیشنل ٹاسک فورس کے اعلی ٰحکام، چیف سیکریٹریز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ وزیر اعظم نے حالیہ رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لئے لمحہء فکریہ ہے کہ پوری دنیا سے پولیو کا خاتمہ ہو چکا ہے لیکن پاکستان اور افغانستان میں یہ وائرس اب بھی موجود ہے۔ وزیراعظم نے انسداد پولیو کے لئے اگلے سال کا ایمر جینسی پلان تیار کر نے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پولیو وائرس کے حوالے سے ہائے رسک یونین کونسلوں میں ہنگامی بنیادوں پر انٹیگریٹڈ پروگرام کا آغاز کیا جائے انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ان علاقوں میں انجیکٹیبل پولیو وائرس کو معمول کے امیونآئیزیشن پروگرام سے منسلک کیا جائے ۔وزیراعظم نے پولیو ویکسینیشن کے حوالے سے مانیٹرنگ کا نظام مزید بہتر بنانےاور اس سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں انسداد پولیو کے لئے عالمی برادری اور ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے کردار کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کآپ 28 کے دوران بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات میں پولیو کے خاتمے میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ انہوں نے وزارت نیشنل ھیلتھ ریگولیشن کو خصوصی کمیٹی تشکیل کرنے کی ہدایت کی جو آئی پی وی کے حوالے سے ورلڈ بیسٹ پریکٹسزاور تحقیق کی روشنی میں لائحہ عمل تیار کرے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ معمول کے امیونآئیزیشن کو فعال کیا جائے ۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ علماء، اساتذہ، والدین سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو انسداد پولیو کی آگہی مہم میں شامل کیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ویکسین بچے کی صحت، نشو نما اور مستقبل کے لئے انتہائی اہم ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے بچوں کے محفوظ اور صحتمند مستقبل کیلئے معاشرے کے ہر فرد کوکسی انسداد انسداد پو لیو مہم میں کردار ادا کر چاہئے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انسداد پولیو میں علماء کے اہم کے کردار پر علماء کنونشن کا انعقاد کیا جائے۔ وزیراعظم نے انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کی سکیورٹی مزید بہتر اور فول پروف بنانے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے ہائے رسک زون میں خصوصی پولیو ہیلتھ کیمپس قائم کیے گئے ہیں مزید برآں بنوں ، لکی مروت اور ٹانک کی ولنرایبل علاقوں میں کے قریب پولیو ہیلتھ کیمپس قائم کئے جا رہے ہیں۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ انسداد پولیو کی حالیہ مہمات میں اب تک 44 ملین بچوں کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب , بلوچستان، بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر پولیو فری ہیں جبکہ جنوبی خیبر پختونخوا کی چند یونین کونسلز پولیو سے زیادہ متاثرہ ہیں۔علاؤہ ازیں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی کے عمل میں پشاور نوشہرہ اور چمن کے ریپیٹری ایشن مراکز میں پولیو ٹیمز خدمات انجام دے رہی