دبئی میں پاکستان کیخلاف ٹیسٹ کے چوتھے روز پر انگلینڈ آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں اور پاکستان کی تاریخی فتح میں دو وکٹوں کا فاصلہ ہے۔

دبئی کے انٹرنیشنل اسٹڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے نامکمل اننگز بغیر کسی نقصان کے چھتیس رنز سے شروع کی۔ پاکستان کو پہلی کامیابی عبدالرحمان نےدلائی۔ اینڈریو اسٹراؤس چھبیس رنز بناکرایل بی ڈبلیو ہوئے۔ سعید اجمل نےجوناتھن ٹروٹ،کیون پیٹرسن اورایلسٹر کک کی وکٹیں حاصل کیں۔ کک نے انچاس رنز بنائے اورکیریئر کی چھ ہزار رنز مکمل کرلئے۔ این بیل کودس اور اوون مورگن کو اکتیس کے اسکور پر عمرگل نے ڈھیر کیا۔ اب تک انگلش ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے جبکہ پاکستان کی فتح میں صرف دو وکٹوں کا فاصلہ باقی رہ گیا ہے۔