ایبٹ آباد کے گیسٹ ہاؤس میں سوئی گیس بھرنے سے دھماکے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے
ایبٹ آباد میں ایوب میڈیکل کمپلیکس کے قریب منڈیاں کے علاقے میں پیش آنیوالے واقعے میں گیس لیکج کےباعث دھماکہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق گیسٹ ہاؤس میں گیس بھرنے سے ہونیوالے دھماکے سے خاتون جاں بحق جبکہ بیس افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے گیسٹ ہاؤس کے عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امدد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ سوئی گیس کی لیکج کےباعث گیس بھرنے سے ہوا تاہم واقعے کے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔