ترکی کے صدر رجب طیّب اردوان کی پوپ فرانسس سے ملاقات
ترکی صدر رجب طیّب اردوان نے عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس سے ملاقات کی ہے۔ اٹلی میںدونوں رہنماﺅں کی ملاقات بند کمرے میں ایک گھنٹے سے زیادہ عرصے تک جاری رہی۔ اطالوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویٹیکن میں ترک صدر اور ان کی اہلیہ کا استقبال سان داماسو گیٹ پر گورنر لاڈ پادری جیوج گینسوین نے کیا۔ سرکاری استقبالیہ کے بعد صدر اردوان کی پاپ سے بالمشافہ ملاقات ایک گھنٹے سے زیادہ مدت تک جاری رہی۔ میڈیا سے گفتگو میں صدر اردوان نے پوپ کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں عالمی امور اور خطے کو صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔