ایک دن میں چار چار،پانچ پانچ بار ساتھیوں کے ساتھ عدالتوں میں آتا ہوں۔ پرویز رشید
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ایک دن میں چار چار،پانچ پانچ بار ساتھیوں کے ساتھ عدالتوں میں آتا ہوں۔ پاکستان میں تحریک انصاف کا انصاف نظر آ رہا ہے۔ہم وہ انصاف ڈھونڈ رہے ہیں جو آئین اور قانون کے تحت پاکستان کی عام عوام کو ملنا چاہیے۔ پرویز رشید کا کہنا ہے کہ دوہزار اٹھارہ میں تحریک انصاف کی بے انصافیوں کے ساتھ پاکستان کی عوام انصاف کریں گے۔