بلوچستان میں شدید سردی، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 10ہوگیا۔
وادی کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت بر قرار ہے ،کوئٹہ ہفتہ رفتہ کے چھٹے روز بھی ملک کا سب سے سرد مقام بنا ہوا ہے ، جہاں درجہ حرار ت منفی 10 درجے ریکارڈ کیا گیا ۔سرد ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ منگل کی صبح ریکارڈ کئے گئے کم سے کم در جہ حرار ت کے مطابق کوئٹہ میں منفی10 ،قلات میں منفی7 ، دالبند ین میں منفی 3،ژوب اور سبی میں صفر ،پنجگور میں ایک، بارکھا ن3 اور گوادر میں 8 ، تربت اور خضدار میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے آئندہ24 گھنٹوں کے دور ا ن صوبے کے مختلف علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔کوئٹہ، قلات، دالبندین، زیارت اور ژوب سمیت متعد ا ضلا ع میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے ریکا رڈ کیا گیا ہے۔