رواں مالی سال خشک میوہ جات کی درآمد میں کمی

06 فروری 2018 (14:21)

خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث رواں سال ملک میں خشک میوہ جات کی درآمدات میں بڑے پیمانے پر کمی واقع ہوئی اور دسمبر 2017 کے دوران خشک میوہ جات کی درآمدات میں 37 اعشاریہ 1 فیصد کمی واقع ہوئی۔ادارہ برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2017 کے دوران خشک میوہ جات کی درآمد 9 ملین ڈالر رہی جبکہ دسمبر 2016 میں خشک میوہ جات کی در آمدات کا حجم 14 اعشاریہ 3 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔اس طرح دسمبر 2016 کے مقابلہ میں دسمبر 2017 کے دوران خشک میوہ جات کی قومی در آمدات میں 5 اعشاریہ 3 ملین ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔