ایران نےمیزائل پروگرام سےمتعلق یورپی یونین کابیان مستردکردیا
ایران نے اپنے میزائل پروگرام سے متعلق یورپی یونین کے بیان کو مستردکرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور غیرتعمیری قراردیا ہے ۔یورپی یونین نے کل کہاتھاکہ اسے ایران کے بیلسٹک میزائل کے تجربات کرنے پرشدید تشویش ہے اورایران پرزوردیاکہ وہ ایسی سرگرمی کوروکے جس سے بداعتمادی میں اضافہ ہو اور خطہ عدم استحکام کاشکار ہو ۔