پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ایک کروڑافرادکوملازمتیں دینے کاوعدہ کیاہے اوراس کے پانچ سالہ دور کے اختتام تک یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوگی: فوادحسین
اطلاعات ونشریات کے وزیرچوہدری فوادحسین نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ایک کروڑافرادکوملازمتیں دینے کاوعدہ کیاہے اوراس کے پانچ سالہ دور کے اختتام تک یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوگی۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ عوام کے لئے سازگاراقتصادی ماحول پیدا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور معیشت مستحکم ہونے سے لوگوں کو روزگارملے گا۔فوادچوہدری نے کہاکہ حکومت کی طرف سے عوام کے لئے سازگاراقتصادی پالیسیاں متعارف کرانے سے روزگارکے مزید مواقع پیدا ہونگے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف میرٹ پریقین رکھتی ہے اور سرکاری اداروں میں سیاسی بنیاد پر بھرتیاں نقصان دہ ہوں گی۔