فیض آباد دھرنا کیس: سپریم کورٹ آف پاکستان آج فیصلہ سنائے گی
اٹارنی جنرل، انسپکٹرجنرل پولیس اسلام آباد، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری۔ سپریم کورٹ تحریک لبیک کے فیض آباد دھرنے کے خلاف ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ آج سنائے گی۔ عدالت عظمی کی جانب سے اٹارنی جنرل، انسپکٹرجنرل پولیس اسلام آباد، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو فیصلے کے حوالے سے نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے 22 نومبر کو فیض آباد دھرنے کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔