سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنے کا فیصلہ سنادیا.
سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنے کے خلاف ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ سنانا مشکل کام ہے، تفصیلی فیصلہ کچھ دیر میں ویب سائٹ پر دستیاب گا۔ تفصیلات کے مطابق اعلیٰ عدلیہ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیصلہ پڑھ کر سنایا،فیصلے میں معزز جج نے فیصلے میں قائد اعظم کے تین فرمودات لکھے۔ عدالت نے فیصلے کے لئے اٹارنی جنرل، آئی جی اسلام آباداورسیکرٹری داخلہ،سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو بھی نوٹس جاری کئے تھے۔ واضح رہے کہ جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے گذشتہ سال بائیس نومبر کو کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیاتھا۔ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ریمارکس میں کہا تھا کہ احتجاج سب کا حق ہے لیکن پرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اگرایسے احتجاج کی اجازت دی جائے تو کیاشریف لوگ ملک سے ہجرت کرجائیں