امید ہے یونان دہشت گرد تنظیموں کا اڈہ نہیں بنے گا۔طیب اردوان
صدر رجب طیب ایردوان نے امید ظاہر کی ہے کہ یونان فیتو، پی کے کے اور ڈی ایچ کے پی جیسی دہشتگرد تنظیموں کی آ ماج گاہ نہیں بنے گا ۔ صدر ایردوان نے اس بات کا اظہار انقرہ میں موجود یونانی وزیراعظم الیکسس چپراس کے ساتھ منعقدہ اخباری کانفرنس کے دوران کیا ۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یونان کے ساتھ در پیش تمام تنازعات کو ترکی تحمل اور پر امن طریقے سے حل کر لے گا لیکن اس کےلئے ضروری ہے کہ یونان پی کے کے اور فیتو جیسی تنظیموں کی آماج گاہ بننے پائے۔ ترک شہریوں کےلیے یورپی ممالک کے ویزے میں نرمی کے موضوع پر صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی جس طرح وعدوں کا پاس رکھتا ہے اسی طرح یورپ کو بھی رکھنا چاہیئے ۔ یونانی وزیراعظم نے بھی اس موقع پر کہا کہ ہم ترکی اور علاقائی تمام مسائل کا حل بات چیت کےلیے ذریعے حل کرنے کے متمنی ہیں۔ چپراس نے ترک ۔یونان تعلقات میں قابل قدر پیش رفت پر بھی اطمینا ن کا اظہار کیا ۔