نواز شریف کو جلد امراض قلب کے اسپتال منتقل کیا جائے۔ ڈاکٹر محمود ایاز
سروسزاسپتال کے پرنسپل ڈاکٹرمحمود نے کہا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کو واپس محکمہ داخلہ ریفرکردیا ہے، تجویز دی ہے کہ سابق وزیراعظم کو جلد امراض قلب کے اسپتال منتقل کیا جائے۔پرنسپل سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹرمحمودایاز نے میڈیاسے غیررسمی گفتگو میں کہا کہ نوازشریف کےحوالے سے تمام ٹیسٹ اور میڈیکل چیک اپ مکمل ہے، محکمہ داخلہ کے جواب کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری تجویز ہے کہ نوازشریف کو جلدازجلد امراض قلب کے اسپتال میں منتقل کیا جائے۔اس سے قبل نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ ہمیں ابھی تک نواز شریف کی رپورٹس نہیں دی گئیں،نوازشریف کی منتقلی کافیصلہ میں نے نہیں بورڈ نے کرناہے،منتقلی کے بار ے میں ڈاکٹرمحمود ایازبہتربتاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی صحت کےحوالےسے شدید تحفظات ہیں،ان کا علاج ماہر امراض قلب سےہوناچاہیےتھاجوابھی تک میسر نہیں۔