ہم قومی وسائل کے امین ہیں، کسی کو ان کا غلط استعمال کرنے کی ا جازت نہیں دیں گے۔عثمان بزدار
پنجاب کے وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہم قومی وسائل کے امین ہیں، حکومت نے وسائل کے درست اور بہترین استعمال کو یقینی بنایا ہے،کسی کو ان کے غلط استعمال کرنے کی ا جازت نہیں دیں گے،موجودہ حکومت کی شفافیت اور اچھے طرز حکمرانی کے باعث معاشی صورت حال بہتر ہو رہی ہے۔بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے مثبت اقدامات کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔عثمان بزدار کا مزید کہنا ہے کہ آج سرمایہ کار موجودہ حکومت پر اپنے اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے وسائل کے درست اور بہترین استعمال کو یقینی بنایا ہے، ہم قومی وسائل کے امین ہیں، کسی کو وسائل کا غلط استعمال کرنے کی ا جازت نہیں دیں گے۔وزیر اعلی پنجاب نے یہ بھی کہا کہ وسائل کا شفاف اور دیانتدارانہ استعمال یقینی بنا کر تحریک انصاف نے تاریخ رقم کی ہے، قوم کی عمران خان سے وابستہ توقعات کو پورا کرنے کے لیے دن رات ایک کر دیں گے۔وزیرِ اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ انہیں صوبے کے عوام کی خوشحالی اور ترقی سے بڑھ کر کوئی چیز عزیز نہیں ہے۔ تحریک انصاف حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے عوام کے اصل مسائل سے چشم پوشی کی۔ سابق ادوار میں نمائشی منصوبوں پر قومی وسائل ضائع کیے گئے، اصل عوامی مسائل کی طرف توجہ نہیں دی گئی۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ ملکی معیشت کی جو خراب حالت ہے اس کی ذمہ داری سابقہ حکومتیں ہے، انہوں نے قومی وسائل بے دردی سے ضائع کیے۔