ہردن قبضے کے خلاف برسرپیکارکشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا دن ہے۔ ملیحہ لودھی
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ ہردن قبضے کے خلاف برسرپیکار کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا دن ہے۔ ملیحہ لودھی نے نیویارک میں یوم کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل اسمبلی کی صدرکے حالیہ دورہ پاکستان میں مسئلہ کشمیربھرپورطریقے سے اٹھایا، کشمیر بھارت کا حصہ رہا نہ کبھی ہوگا، بہادرکشمیریوں نے بھارت کے ظالمانہ قبضے کو برقراررکھنے کیلئے ہتھکنڈوں کو شکست دے دی جب کہ ہمارے لئے ہر دن قبضے کے خلاف برسرپیکار کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا دن ہے۔کشمیریوں نے دکھا دیا جو سچ ہے وہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے قابض بھارت کی حقائق کچلنے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ ہمارے لیے ہر دن کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن ہے۔ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ کشمیری قابض بھارت کے خلاف تاریخی جدوجہد کر رہے ہیں، کشمیریوں کی بہادری سے ظلم کی اندھیری اور طویل رات ختم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا، بھارت سچائی کو چھپانے میں ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔