علیم خان کا وزارت سے فوری استعفے کا اقدام قابل تعریف ہے۔ وزیر اعظم
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ علیم خان کا وزارت سے فوری استعفے کا اقدام قابل تعریف ہے، کیس قانون کے مطابق چلا یا جائے،وزراءاس معاملے پر غیر ضروری بیان بازی سے اجتناب کریں ۔تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات پنجاب علیم خان کی گرفتاری پر وزیر اعظم عمران خان ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے ۔انھوں نے گرفتاری کے بعد علیم خان کی جانب سے استعفے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے فوری استعفے کا اقدام قابل تعریف ہے ۔انھوں نے ہدایت کی کہ کیس قانون کے مطابق چلایا جائے اور وزراءاس معاملے پر غیر ضروری بیان بازی سے گریز کریں ۔یاد رہے نیب نے پی ٹی آئی کے سینئر صوبائی وزیر بلدیات عبدالعلیم خان کو گرفتار کر لیا، انہیں آف شور کمپنیوں کے حوالے سے حراست میں لیا گیا، گرفتاری کے بعد عبدالعلیم خان کو نیب حوالات منتقل کر دیا گیا۔ سینئر وزیر نے اپنا استعفی وزیر اعلی کو بھجوا دیا۔نیب نے عبدالعلیم خان سے 5 آف شور کمپنیوں سے متعلق سوالات کیے، وہ 18 میں سے 3 سوالات کے جواب دے سکے، جن آف شور کمپنیوں کے حوالے سے سوال پوچھے گئے، ان میں آر اینڈ آر انٹرنیشنل، ایف زیڈ سی، اے این اے اور ہیکسم انوسٹمنٹ اوورسیز لمیٹڈ کمپنی شامل ہیں۔