سعودی عرب جی 20 میں کاربن کے اخراج پر قابو پانے والا تیسرا ملک
سعودی عرب جی 20 ممالک کی فہرست میں تیسرا ملک بن گیا ہے جس نے ایندھن کے استعمال سے خارج ہونے والے کاربن پر تیزی سے قابو پا لیا ہے۔تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 2018ء میں سعودی عرب میں کاربن ڈائی آکسائیڈکا اخراج موجودہ اخراج سے نسبتا دوگنا تھا۔سعودی عرب میں ایندھن کے استعمال سے مہلک گیسوں کے اخراج میں 4.4 فیصد یا 26 ملین ٹن کمی واقع ہوئی ہے جب کہ2017ءمیں579 ملین ٹن اور 2018ءمیں 553 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی، گزشتہ ریکارڈ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کمی کی رفتار 2.4 فیصد تھی۔کاربن کے اخراج میں کمی کی خبر ایسے وقت سامنے آئی ہے جب سعودی عرب جی 20 سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے والا ہے۔ اس اجلاس کے ایجنڈے میں آب و ہوا میں تبدیلی کو اہمیت دی گئی ہے۔