مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت دینا احتساب کے بیانیے کو نقصان پہنچائے گا: فواد چوہدری
اسلام آباد: فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ ماحول میں مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت دینا احتساب کے بیانیے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائے گا۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کے بیانیے کو نواز شریف کے باہر جانے، نیب کی کمزور پراسیکیوشن اور عدالتوں سے ریلیف سے سخت زد پڑی ہے۔