پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اضافے کارجحان
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا ۔جمعرات کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 884 کی سطح سے ہوا اور 100 انڈیکس میں 170 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔منگل کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل منفی رجحان کے بعد کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 409 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 320 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 40 ہزار 729 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔