صدرکاغذائیت کےحوالےسےبچوں کی نگہداشت کی ضرورت پرزور
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے غذائیت کے حوالے سے بچوں کی نگہداشت کی ضرورت پر زوردیا ہے تاکہ انہیں غذایت کی قلت اور نشو ونما کی کمی کاشکار ہونے سے بچایا جاسکے۔ آج اسلام آباد میں غذائیت سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ غذائیت کی کمی ہر طبقے میں موجود ہے کیونکہ کھانے پینے کی اشیا کی اقسام انتہائی محدود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی نشو ونما پاکستان کا ایک بڑا مسئلہ ہے اوروزیراعظم عمران خان نے بھی اپنے خطاب میں اس حوالے سے قوم کو آگاہی دی ہے۔ صدر نے کہاکہ ہمیں اپنے معاشرے کی صحت مند نشوونما کےحوالے سے غذائی ضروریات پوری کرنے کےلئے قدرتی طریقہ کار اپناناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ غذایت کے مسائل سے نمٹنے کےلئے غذایت سے متعلق طریقہ کار وضع کرنے اور اس پر عملدرآمد یقینی بنانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔