راولپنڈی : پاک بنگلا دیش ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی
راولپنڈی میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے کپ کی باقاعدہ تقریب رونمائی ہوئی ۔ کپتان اظہر علی اور بنگلا دیش کے کپتان مومن الحق کے ہمراہ ٹرافی کی ،تقریب رونمائی ہو ئی سپانسرز نے کہا ہے کہ قوم کو یہ دن دیکھنے کو ملے کہ پاکستانی گراونڈز میں کھیلوں کے میلے سج رہے ہیں ۔پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو میچوں پر مشتمل آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا میچ آج (جمعہ ) سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔کپ کی رونمائی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ سیریز کے انعقاد کا کریڈٹ کرکٹ بورڈ کو جاتا ہے ، چیمپئن شپ کی سپانسرکمپنی کے افتخار احمدبھی موجود تھے ۔ کپتان اظہر علی نے کہا کہ انٹر نیشنل ٹیموں کاپاکستان آ کر کھیلنا مثبت قدم ہے ، پنڈی میں عام طور پر ٹیسٹ میچ نتیجہ خیز ہوتا ہے ، بنگلہ دیش کو آسان نہیں لے رہے کیونکہ ان کے پاس کھلاڑی ہیں جو میچ جتوا سکتے ہیں۔ کوشش ہو گی کہ بطور کپتان پرفارمنس دوں اور جیت میں اہم کردار ادا کروں ، کوشش ہو گی کہ کراچی ٹیسٹ کے کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتریں ۔ جیسے جیسے پاکستان میں کرکٹ ہو گی ،انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے معاملات بہتر ہوں گے ، نئے بولنگ اٹیک پر اعتماد ہے اور اچھا پرفارم کر رہے ہیں ۔ ان کا کہناتھا کہ راولپنڈی کا کراوڈ بہترین ہے اور سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں کراوڈ بھر پور تھا ، امید ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میں بھی کراوڈ سٹیڈیم کا رخ کرے گا ، ہم بنگلہ دیش کو آسان نہیں لے رہے کیونکہ ان کے پاس کھلاڑی ہیں جو میچ جتوا سکتے ہیں ۔اس موقع پر سپانسر افتخار احمد ہنڈل نے عزم کیا کہ کرکٹ کو ملک میں دوبارہ واپس لانا ہے ، پاکستان کرکٹ اور ہمارا چولی دامن کا ساتھ ہے، جس ملک کے کھیل کے میدان آباد ہونگے انکی معیشت بھی خوشحال ہوگی اور ملک کی رونقیں بحال ہونگی۔اورہمیں خوشی ہے کہ ہماری کمپنی کرکٹ بحالی میں مثبت کردار ادا کیا اور آج ہمیں یہ دن دیکھنے کو ملے کہ پاکستانی گراونڈز میں کھیلوں کے میلے سج رہے ہیں۔