محکمہ سکول ایجوکیشن نے بڑا فیصلہ کرلیا

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کے 800 سکولوں میں انصاف آفٹر نون سکول پروگرام شروع کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا، اس پروگرام میں لاہور کے 58 سکولوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شرح خواندگی میں اضافے اور بچوں کی سکولوں میں انرولمنٹ بڑھانے کیلئے انصاف آفٹر نون پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی، پروگرام کے تحت صوبے کے 800 سکولوں میں آفٹرنون کلاسز شروع کی جائیں گی، ان میں لاہور کے 58 سکولوں کو شامل کیا گیا ہے۔