شہباز شریف کے میڈیا ٹرائل کی باتیں وزیراعظم ہاؤس میں ہوئیں: مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے میڈیا ٹرائل کی باتیں وزیراعظم ہاؤس میں ہوئیں، ڈی میل کی سٹوری کے سہولت کار عمران خان اور شہزاد اکبر تھے، برطانوی عدالت نے تمام الزامات کے ثبوت مانگ لئے۔ ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیلی میل کی سٹوری پلانٹڈ تھی، شہباز شریف میڈیا ٹرائل کی باتیں وزیراعظم ہاؤس میں ہوئیں، شہباز شریف نے کہا اگر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے، ان پر الزام لگایا گیا کہ زلزلہ زدگان کے فنڈز میں سے کمیشن لیا، کیا شہباز شریف پر جو الزامات لگائے گئے اس کے کوئی ثبوت ہیں۔