شفاف الیکشن کے لیے عمران خان نے آئینی ترمیم کی تجویز دی: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید
اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں پرالزام عائدکرتےہوئےکہاہےکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی والےجانتےہیں کہ وہ پیسہ خرچ کیےبغیرالیکشن نہیں جیت سکتے۔اپوزیشن کبھی بھی شفافیت کی طرف نہیں جائے گی۔ان کے تمام ترحربوں کے باوجود عمران خان نے انھیں این آر او نہیں دیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان الیکشن کی شفافیت پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ شفافیت کے فروغ کے لیے کام کیا ہے۔عمران خان نے الیکشن سسٹم ٹھیک کرنے کیلئے تاریخ کا سب سے طویل احتجاج کیا۔الیکشن میں شفافیت کے لیے عمران خان نے آئین میں ترمیم کی تجویز دی۔