نصف سے زیادہ امریکی، ٹرمپ کو سزا دیئے جانے کے حق میں
امریکا کی آدھی سے زیادہ آبادی، ٹرمپ کو سخت سزا دیئے جانے کے حق میں ہے۔امریکا کی کیونی پیک یونیورسٹی کی جانب سے کرائے گئے تازہ سروے یہ بتاتے ہیں کہ اس ملک کے زیادہ تر لوگ چاہتے ہیں کہ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر عدالتی کاروائی ہو۔ 45 فیصد امریکی شہریوں کا یہ خیال ہے کہ ٹرمپ کا مواخذہ نہیں ہونا چاہئے۔اس سے پہلے کرائے گئے ایک سروے میں 60 فیصد سے زائد امریکیوں کا خیال تھا کہ ٹرمپ پر مقدمہ چلایا جانا ضروری ہے۔ریپبلکن اور ڈیموکریٹ رہنماں کے درمیان ہونے والے اتفاق کی بنیاد پر 8 فروری کو ٹرمپ کے خلاف مواخذہ کی کاروائی ہوگی۔ ٹرمپ ایسے پہلے صدر ہوں گے جن کے دور حکومت کے اختتام کے بعد سینیٹ میں ان پر مواخذے کی کارروائی ہوگی۔