اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا۔ فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس(اے پی سی)کے لیے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے میڈیا پر دہشت گردی معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس میں تحریک انصاف کو شمولیت کی دعوت دی ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس ضمن میں تحریک انصاف کو کوئی دعوت نامہ نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ باقاعدہ دعوت نامہ ملا تو اس کانفرنس میں شرکت پر مشاورت کریں گے۔